Official Website

بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش، ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس…

ن لیگ والے پالش لے کر کھڑے ہیں کوئی بوٹ آگے نہیں کررہا، فواد چوہدری

اسلام آباد: وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نون لیگ والے بوٹ پالش کا سامان لے کر کھڑے ہیں صرف کوئ بوٹ آگے نہیں کر رہا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ جو لوگ وطن واپسی کے لئے…

بلدیاتی الیکشن میں شکست: پی ٹی آئی کی تمام تنظیمیں تحلیل، آئینی کمیٹی تشکیل

وزیراعظم نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی تمام تنظیمیں تحلیل کر دی ہیں، آئینی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، آئندہ مقامی قیادت کسی امیدوار کے رشتہ دار کی نامزدگی کا فیصلہ نہیں کرے گی جبکہ عمران خان نے آئندہ ٹکٹوں کی خود تقسیم کا اعلان کر دیا۔تفصیلات…

وزیراعظم کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلی عثمان بزدار اور محمود خان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے…

ایک حد سے زیادہ گیس سستی نہیں دے سکتے، وزیر توانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایک حد سے زیادہ گیس سستی نہیں دے سکتے۔حماد اظہر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں میں گھریلو صارفین کی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، موسم سرما میں دیگر شعبوں کی گیس روک…

کرتارپورراہداری:پاک بھارت زیرولائن پرپل کی تعمیرشروع

لاہور: پاکستان نے کرتارپور راہداری کی تعمیر کے دوسرے مرحلے میں پاک بھارت زیرولائن کے قریب پل کی تعمیرکاکام شروع کردیاہے۔کرتارپور پراجیکیٹ کے دوسرے مرحلے میں پاک بھارت زیرولائن پر پل کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔ پاکستان نے اپنی طرف سے پل کی…

گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی، سیکرٹری پاور ڈویژن

اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی۔سینٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ میرا لاجز میں بجلی کا بل 32 ہزار روپے سے زائد آیا ہے، 18 ہزار 362 روپے بجلی قیمت اور باقی ٹیکسز شامل ہیں جس پر سیکرٹری پاور…

کیچ میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید

راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، اس دوران…

لکی مروت میں اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق، دو زخمی

پشاور: تھانہ تجوڑی کی حدود میں اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ تجوڑی کی میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول میں فائرنگ سے ایک استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام…

بلدیاتی انتخابات میں شکست، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو طلب کرلیا

پشاور: خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات میں شکست پر رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، جب کہ وزیراعظم نے کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان کو طلب کرلیا۔ وزیراعلی محمود خان کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی شکست کی وجوہات پر رپورٹ تیار…