Official Website

وزیراعظم کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس، بلدیاتی انتخابات پر مشاورت

246
Banner-970×250

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سپریم کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزرائے اعلی عثمان بزدار اور محمود خان، سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے گورنرز ، وفاقی وزراء اور سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پنجاب و خیبر پختون خواہ کے بلدیاتی انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کے مطابق پنجاب اور کے پی کے کی سیاسی صورتحال پرغور کیا گیا جبکہ پنجاب میں پی ٹی آئی کے انتظامی امور پر بھی بریفنگ دی گئی، نیز خیبر پختونخواہ کے انتخابی نتائج سے متعلق رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔