Official Website

بانی پاکستان قائد اعظم محمدعلی جناح کا یوم پیدائش، ملک بھر میں تقاریب کا انعقاد

182

کراچی: بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا یومِ پیدائش آج ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ اس حوالے سے ملک بھر میں خصوصی تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی۔ اس موقع پر پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستہ نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے ۔گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر اہم شخصیات نے بانی پاکستان کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ قائد اعظم کو ان کی خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔بابائے قوم قائد اعظم محمدعلی جناح کے یوم پیدائش پر ملک بھر میں اسی مناسبت سے سیمینارز، کانفرنسز اور تقاریب منعقد ہو رہی ہیں۔ ان تقریبات میں بانی پاکستان کو ان کی گراں قدر خدمات اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے آزاد اور خود مختار وطن پاکستان کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔