گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی، سیکرٹری پاور ڈویژن
اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ گیس کی فراہمی 15 جنوری تک مزید کم ہوجائے گی۔سینٹر ہدایت اللہ نے کہا کہ میرا لاجز میں بجلی کا بل 32 ہزار روپے سے زائد آیا ہے، 18 ہزار 362 روپے بجلی قیمت اور باقی ٹیکسز شامل ہیں جس پر سیکرٹری پاور آصف حسین نے کہا کہ میرا بجلی کا بل بھی اتنا ہی آیا ہے۔سینٹر ثنا جمالی نے کہا کہ کوئٹہ میں 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہے مگر بل بہت زیادہ آرہے، اس موقع پر چیئرمین کمیٹی سیف اللہ ابڑو نے کہا کہ وزیر توانائی کے اور بھی مسائل ہیں، گیس کہیں گم ہوگئی ہے یا نہیں مل رہی اس کو بھی ڈھونڈنا ہے۔پاور ڈویژن حکام اجلاس کو بتایا کہ اکتوبر میں فرنس آئل، ایل این جی اور کوئلہ مہنگا ملا جب کہ 15 جنوری تک گیس کی فراہمی مزید کم ہوجائے گی۔سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا سینٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ زیر غور آیا، اجلاس میں کمیٹی ارکان بجلی کے بل زیادہ آنے پر پھٹ پڑے اور کہا کہ خیبرپختونخوا میں انڈسٹری کے بجلی بل بہت زیادہ آئے ہیں۔