Official Website

لکی مروت میں اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق، دو زخمی

296
Banner-970×250

پشاور: تھانہ تجوڑی کی حدود میں اسکول میں فائرنگ سے استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے تھانہ تجوڑی کی میں واقع ایک گورنمنٹ اسکول میں فائرنگ سے ایک استاد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گورنمنٹ پرائمری اسکول نمبر 2 میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، فائرنگ کی زد میں آکر اسکول میں تعینات ایک استاد موقع پر ہی دم توڑ گیا، جب کہ دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فائرنگ کی آواز سنتے ہی اسکول میں بھگدڑ مچ گئی، اور بچے چیخ وپکار کرتے ہوئے اسکول سے باہر آگئے، تاہم فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری متعلقہ اسکول پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا، جب کہ لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔