Official Website

جنرل سیکریٹری وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر جواب طلب

کراچی: وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر سندھ ہائی کورٹ نے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کی جنرل سیکریٹری سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت…

سندھ اسمبلی میں انسداد منشیات سے متعلق قانون اتفاق رائے سے منظور

کراچی: سندھ اسمبلی نے انسداد منشیات سے متعلق مسودہ قانون اتفاق رائے سے منظور کر لیا جس میں منشیات کے استعمال، تیاری، ترسیل اور فروخت کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔انسداد منشیات کے قانون کا مسودہ قائمہ کمیٹی کی ترامیم کے ساتھ منظور…

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2617ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے…

لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو نیا ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹینٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے…

کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاج، مظاہرین نے باہر کھڑی موٹرسائیکلوں کو نذرآتش کر دیا

کراچی: نارتھ ناظم آباد میں بجلی کے ستائے شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر کا رخ کرلیا احتجاجی مظاہرین نے کے الیکٹرک کے دفتر کا گھیراؤ کیا اور باہر کھڑی موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کردیا۔تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کے…

نیب کی پشاور بی آر ٹی میں 168 ارب روپے کی سب سے بڑی ریکوری

اسلام آباد: نیب کی25سالہ تاریخ میں سب سے بڑی بالواسطہ ریکوری ہوئی ہے، جس میں ایک پراجیکٹ میں قومی خزانے کو 168.5ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ نیب خیبرپختونخوا نے انٹرنیشنل کورٹ آف آربیٹریشن سے کنٹریکٹرز کا 31.5ارب روپے کا دعویٰ بھی خارج کروا…

فالکن کے غیر قانونی شکار میں پنجاب وائلڈلائف کے مقامی افسران ملوث ہونے کا انکشاف

لاہور: دریائے سندھ پر آنیوالے نایاب اورقیمتی فالکن کا غیر قانونی شکار شروع ہوگیا جس میں مبینہ طور پر پنجاب وائلڈلائف کے مقامی اسٹنٹ ڈائریکٹرز اور انسپکٹر شامل ہیں کمشنر لیہ نے اسٹنٹ ڈائرہکٹر وائلڈلائف اور اسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کو اس حوالے…

جے یو آئی کا گورنر پنجاب پر کارکن کے قاتل کو پناہ دینے کا الزام

راولپنڈی: جے یو آئی نے گورنر ہاؤس پنجاب میں کارکن کے قاتل کو پناہ دینے کا الزام عائد کردیا۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں اتوار کو رکشہ پارک کرنے کے تنازع پر فائرنگ سے جے یو آئی کا کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔مقتول کی شناخت حافظ ثاقب فیاض کے…

پاکستان سمیت کئی ممالک میں اتوار کو دن اور رات کا دورانیہ ایک جیسا رہا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں اتوار کو دن اور رات کا دورانیہ ایک جیسا رہا دن اور رات 12 گھنٹے پر مشتمل رہے رات اور دن کا دورانیہ سال میں دوبار 22 مارچ اور 22 ستمبر کو برابر ہوتا ہے۔محکمہ موسمیات کے…

سندھ ہائیکورٹ کا ضلعی عدالتوں میں مقدمات جلد نمٹانے کے لیے ریوارڈ پالیسی کا اجرا

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے صوبے کی ماتحت عدالتوں کی کارکردگی بہتر بنانے، ججوں کی کارکردگی اور صلاحیت جانچنے کے لیے پالیسی کا اعلان کر دیا ہے سندھ ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق ضلعی عدالتوں میں مقدمات جلد نمٹانے کے لیے ریوارڈ پالیسی کا اجرا…