Official Website

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان

کراچی: مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 6 روزہ تیزی کے بعد پیر کو مندی کی لپیٹ میں رہی جس سے انڈیکس کی 82000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گرگئی۔ مندی کے سبب 54فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 14ارب…

تربیلا کے پانچویں توسیع پروجیکٹ میں تاخیر کے سبب ڈیڑھ کروڑ ڈالر سود کی مد میں کٹوتی

اسلام آباد: تربیلا کے پانچویں توسیع پروجیکٹ میں تاخیر کے سبب ڈیڑھ کروڑ ڈالر سود کی مد میں کٹوتی ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تربیلا کے پانچویں توسیع…

پاک چین رشتے پر بدلتا عالمی منظر نامہ اثرانداز نہیں ہوا، چینی صدر کا وزیرِاعظم کو خط

اسلام آباد: چینی صدر عزت مآب شی جن پنگ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سالگرہ پر خط لکھ کر انہیں مبارکباد دی ہےچینی صدر کی جانب سے خصوصی طور پر بھیجا گیا یہ خط، پاک چین سفارتی تعلقات کی مضبوطی کی جانب ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔خط میں لکھا ہے…

قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے، فضل الرحمان

راولپنڈی: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکن مولانا ثاقب فیاض کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں انسانیت اور چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، راولپنڈی انتظامیہ ،آئی جی پنجاب اور پنجاب…

پاکستان کا ٹیکس سسٹم مالیاتی دہشت گردی کے مترادف

اسلام آباد: کیا پاکستان کا ٹیکس سسٹم مالیاتی دہشتگردی ہے؟ ٹیکس کا غیرمنصفانہ نظام سارا بوجھ غریبوں پر منتقل کر رہا ہے، ٹیکس ریونیو کا ایک بڑا حصہ جی ایس ٹی اور ایکسائز ٹیکس جیسے انڈائریکٹ ٹیکسوں سے جمع ہوتا ہے۔قانونی طور پر 50 ہزار سے کم…

حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے، سپریم کورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کیخلاف درخواست خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی مالیاتی پالیسی میں مداخلت نہیں کریں گے۔سپریم کورٹ میں کپڑوں کی پیکنگ کیلئے بیرون ملک سے منگوائے خام مال پر ریگولیٹری ڈیوٹی…

پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ لاہور میں رشوت خوری، لیڈی ہیڈ محرر سمیت 4اہلکار معطل

لاہور: پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں کرپشن کا اسکینڈل سامنے آنے پر لیڈی ہیڈ محرر اور نائب محرر سمیت 4 اہلکار معطل کر دیے گئے، لیڈی ہیڈ محرر اور نائب محرر پیسے لے کر لیڈی کانسٹیبلز کی حاضریاں لگا رہی تھیں۔ذرائع کے مطابق ہیڈ محرر اقصی عزیز…

بنوں؛ افسران کا حکم نہ ماننے پر 11 پولیس اہل کار ملازمت سے فارغ

بنوں: افسران کا حکم نہ ماننے پر 11 پولیس اہل کاروں کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔ڈی پی او بنوں ضیا الدین کے مطابق افسران کے احکامات نہ ماننے پر بنوں پولیس کے 11 اہل کار ملازمت سے فارغ کردیے گئے۔ پولیس اہل کاروں کو پولیو ڈیوٹی کے لیے لکی مروت…

پی ٹی آئی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس سپریم کورٹ کے فیصلے کی واضح خلاف ورزی ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان…

امریکی سفیر کی جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات

لاہور: امریکی سفیر نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز بھی موجود…