Official Website

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

4
Banner-970×250

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہو گئی، جس سے نئی عالمی قیمت 2617ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ۔دوسری جانب مقامی صرافہ بازاروں میں کاروباری ہفتے کے پہلے ہی دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی آ گئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 900 روپے ہو گئی۔ اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں 471 روپے کی کمی ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 لاکھ 33 ہزار 110 روپے ہو گئی۔