Official Website

قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے، فضل الرحمان

5
Banner-970×250

راولپنڈی: جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکن مولانا ثاقب فیاض کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں انسانیت اور چادرو چاردیواری کا تقدس پامال کیا گیا، راولپنڈی انتظامیہ ،آئی جی پنجاب اور پنجاب حکومت کی بے حسی قابل مذمت ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قاتلوں کو عبرت کا نشان بنانے والے قاتلوں کے محافظ بن گئے ہیں ، غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔فضل الرحمان نے کہا کہ مولانا ثاقب فیاض کی بے دردی سے شہادت پر افسوس ہے، شہید کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیں گے۔