لاہور: امریکی سفیر نے جاتی امرا میں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔لیگی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم جاتی امرا پہنچے، جہاں انہوں نے مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر مریم نواز بھی موجود تھیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جاتی امرا پہنچنے پر امریکی سفیر ڈونلڈ اے بلوم کا استقبال کیا۔ اہم ملاقات میں پاک امریکا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی سفیر کی نواز شریف سے ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال بھی شریک ہوئے۔ ان کے علاوہ سینئر صوبائی وزیر اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب بھی ملاقات میں موجود تھیں۔