Official Website

پولیس کی شاندار حکمت عملی سے لاہور میں ڈکیتی کی وارداتوں میں کمی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں پولیس کی بہترین حکمت عملی کے باعث ڈکیتی اور جرائم کی وارداتوں میں 47 فیصد کمی ہوئی ہے۔لاہور پولیس کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر گزشتہ سال کی نسبت رواں برس کے پہلے نو ماہ میں کرائم…

حافظ نعیم کی پی ٹی آئی قیادت سے ملاقات، مشترکہ احتجاج کا اعلان

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ملاقات کی ہے جس میں 7 اکتوبر کو مشترکہ احتجاج کا اعلان کیا گیا۔جماعت اسلامی کے وفد میں حافظ نعیم الرحمن کے علاوہ لیاقت بلوچ، نصراللہ…

مالی سال 24-2023 کے دوران معاشی شرح نمو 2.52 فیصد رہی

اسلام آباد: ملک میں گذشتہ مالی سال 24-2023 کے دوران معاشی شرح نمو 2.52 فیصد رہی۔ نیشنل اکاوٴنٹس کمیٹی نے گزشتہ مالی سال کے نظرثانی شدہ معاشی اعداد و شمار کی منظوری دے دی۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعدوفاقی حکومت نے گزشتہ…

تاجر رہنما ایس ایم تنویر کا شرح سود میں 500 بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ

لاہور: معروف تاجر رہنما اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے پیٹرن انچیف ایس ایم تنویر نے مطالبہ کیا ہے کہ شرح سود میں فوری طور پر 500 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی جائے کیونکہ افراط زر کی شرح 38 فیصد سے کم ہو کر 6.9 فیصد پر آگئی ہے۔ایس ایم…

سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق

ڈسکہ: پنجاب کے علاقے سیالکوٹ میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوگئے۔سیالکوٹ کے علاقے ڈسکہ مانگا پل قلعہ کالر والا میں کار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق…

پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ڈاکٹر ذاکر نائیک

اسلام آباد: معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کا کہنا ہے کہ پاکستان کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، امت مسلمہ کو اپنے اختلافات کو بھلا کر قرآن و سنت کی روشنی میں متحد ہونے کی ضرورت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ڈاکٹر ذاکر…

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیراور فلسطین کا بھرپور مقدمہ لڑا، وزیراطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات، عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر اور فلسطین کا بھرپور مقدمہ لڑا اور امت مسلمہ کی ترجمانی کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اسرائیل کے احتساب…

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرنے کی تردید کردی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے…

مراد سعید پر اسلام آباد میں آٹھ مقدمات درج ہیں، پشاور ہائیکورٹ میں جواب

پشاور ہائی کورٹ میں مراد سعید پر درج مقدمات کی تفصیلات پیش کردی گئیں، محکمہ داخلہ کے پی نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں مراد سعید پر بارہ مقدمات درج ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر مراد سعید پر ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیل کے لیے…

نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا

لاہور: نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر…