Official Website

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کی تردید

4
Banner-970×250

اسلام آباد: قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کرنے کی تردید کردی۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا کی طرف سے جاری کردہ پریس نوٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس طلب کرنے کا ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔سیکرٹری قومی اسمبلی نے کہا کہ اس حوالے سے جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوگا تو اس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اجلاس کے حوالے سے اس سے پہلے بھی کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ یہ خبر سامنے آئی تھی کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے 2 اکتوبر کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پارلیمانی رہنماؤں کا اہم اجلاس طلب کیا ہے جس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔