Official Website

حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہو گی، امیرجماعت اسلامی

لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد تک جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو ہر صورت بجلی کے بلوں میں کمی لانا ہوگی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم…

لاہور؛ نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار

لاہور: گلبرگ کے علاقے میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم سیکیورٹی گارڈ گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق نجی کالج میں سیکورٹی گارڈ کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا…

ایس سی او سمٹ؛ روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے۔دونوں ممالک کے وفود نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جنہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے…

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کی باضابطہ درخواست وزارت داخلہ کو موصول

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی طرف سے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملنے کی باضابطہ درخواست وزارتِ داخلہ کو موصول ہوگئی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور حامد رضا کو بانی چیئرمین سے جیل میں ملنے کی اجازت کی درخواست…

پاکستان میں اس وقت اراکین اسمبلی، سینیٹرز کا اغوا برائے ووٹ ہو رہا، اسد قیصر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ اس وقت پاکستان میں عام عوام کو چھوڑ کر اراکین اسمبلی اور سینٹیرز کا اغوا برائے ووٹ ہو رہا ہے تاکہ حکومت آئین میں ترامیم کر سکے لیکن ہم ظلم، جبر…

شنگھائی تعاون تنظیم سربراہ اجلاس، وزیر اعظم کا انتظامات پر اظہار اطمینان

اسلام آباد / راولپنڈی: شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کا سربراہ (کونسل آف ہیڈ آف گورنمنٹ) کا23 ویں اجلاس 15اور16 اکتوبر کو اسلام آباد ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے جناح کنونشن سینٹر کا دورہ کیا۔…

کراچی: مبینہ مقابلے میں ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: گلشن معمار پولیس نے مبینہ مقابلے میں ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ترجمان کے مطابق بابو پٹھانی چوک کے قریب پولیس اور موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کا ٹکراؤ ہوگیا جس میں پولیس نے دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو عصمت اللہ کو…

بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے دہشت گردی کے خلاف اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی فوجی آپریشن کی ضرورت نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت…

پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سابق گورنر شاہ فرمان سینئر مشیر کےعہدے سےاستعفے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں…

بھارتی حکومت نے محمد سراج کو ڈی ایس پی تعینات کردیا

حیدرآباد: بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد سراج کو ریاست تیلنگانا کی حکومت نے ڈپٹی سرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) تعینات کردیا اور انہوں نے اپنے عہدے چارج بھی سنبھال لیا۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تیلنگانا کے وزیراعلیٰ اے رویناتھ ریڈی…