Official Website

پی ٹی آئی رہنما شاہ فرمان وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے مستعفی

6
Banner-970×250

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور خیبرپختونخوا کے سابق گورنر شاہ فرمان نے وزیراعلیٰ کے سینئر مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔سابق گورنر شاہ فرمان سینئر مشیر کےعہدے سےاستعفے کے بعد بتایا کہ وزیراعلیٰ کا مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھے سینئر مشیر بنایا۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تشکیل کردہ احتساب کمیٹی کا رکن ہوں اور کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے صوبائی حکومت کی کارکردگی پر نظر رکھنا ہے۔شاہ فرمان نے کہا کہ صوبائی حکومت کا حصہ بن کر اچھامحسوس نہیں کررہا ہوں۔