اسلام آباد: شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے سلسلے میں روس اور قازقستان کے وفود پاکستان پہنچ گئے۔دونوں ممالک کے وفود نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے جنہیں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل تک پہنچایا گیا۔شنگھائی تعاون تنظیم کانفرنس کے لیے سربراہان سمیت زیادہ تر وفود کی موومنٹ نور خان ایئربیس کے ذریعے ہونی ہے اس لیے نور خان ایئربیس سے اسلام آباد تک بھی سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گیے ہیں۔واضح رہے کہ ایس سی او سمٹ 16 اور 17 اکتوبر کو پاکستان کے سربراہی میں اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔