Official Website

پنجاب پولیس کا دہشتگردوں، مجرموں سے نمٹنے کیلیے بڑے ڈروز خردینے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب پولیس نے دور دراز علاقوں میں چھپے ہوئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف ایکشن کے لیے بڑے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈرونز میں کیمروں کے ساتھ مارٹر گولے لے کر جانے اور پھینکنے کی صلاحیت ہوگی، ایک ڈرون میں ایک وقت…

کراچی؛ نعمان سینٹر صدر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، گاڑیاں جل گئیں

کراچی: صدر میں واقع نعمان سینٹر کی بیسمنٹ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، واقعے میں گاڑیاں جل گئیں، عمارت میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔شہر قائد کے تجارتی مرکز صدر میں نعمان سینٹر کی بیسمنٹ کے میٹر روم میں آگ لگی، جس کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ…

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد: پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔چوہدری احتشام الحق ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اپنایا گیا کہ آرڈیننس کا اجراء پارلیمانی جمہوریت کے خلاف ہے اور سپریم کورٹ بھی…

سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ

اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا جس میں لکھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں کیونکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26…

پنجاب کی مختلف یونیوسٹریز میں ڈیڑھ سال بعد وائس چانسلرز تعینات

لاہور: پنجاب کی مختلف یونیوسٹریز میں وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق ہائیر ایجوکیشن کی سفارش پر پنجاب، بہاء الدین زکریا، گجرات سمیت دیگر یونیورسٹیز میں خالی اسامیوں پر وائس چانسلر کی تقرری کردی۔بہاء الدین…

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے مابین تصادم، متعدد طلبا زخمی

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے مابین تصادم میں متعدد طلبا زخمی ہوگئے، پولیس نے ہنگامہ آرائی کے الزام میں 50 طلبا کو حراست میں لے لیا۔ پنجاب یونیورسٹی میں محفل میلاد کے دوران دو طلبا تنظیوں کے مابین تصادم ہوگیا، اس دوران…

مہنگی بجلی اور ٹیکسوں کی وجہ سے صنعتکار ٹریڈنگ کی جانب راغب ہورہے ہیں، میاں زاہد حسین

کراچی: ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ بجلی کے نرخ اور ٹیکسوں کی بھرمار کی وجہ سے مینوفیکچرنگ سیکٹر کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے جس کی وجہ سے بہت سے صنعتکار اپنے وسائل اور منافع ٹریڈنگ میں لگا…

پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے، صدر زرداری

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔سعودی عرب کی 94ویں سالگرہ کے موقع پر سعودی سفارت خانے کے زیر انتظام اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں…

قطر بحریہ کے جہازالخور کا دو طرفہ مشق ’’اسد البحر‘‘ میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ

کراچی: قطر امیری بحریہ کے جہازالخور نے دو طرفہ مشق اسد البحر میں شرکت کے لیے کراچی کا دورہ کیا کراچی آمد پر پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں نے قطری جہاز کا پُرتپاک استقبال کیا۔ترجمان پاک بحریہ کےمطابق دورےکے دوران قطری بحری جہاز کے کمانڈنگ…

تمام تر مشکلات کے باوجود آئی ٹی ایکسپورٹس میں 27 فیصد اضافہ ہوا، وزیر مملکت

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ تمام تر مشکلات کے باوجود آئی ٹی ایکسپورٹ میں سالانہ بنیادوں پر 27 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ سائبر سیکورٹی کے عالمی انڈیکس میں پاکستان ٹیئر ون رینکنگ رکھنے والے ممالک میں شامل ہوگیا…