اسلام آباد: مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنا تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا جس میں لکھا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کی اہل نہیں کیونکہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہے۔مخصوص نشستوں کے کیس میں جسٹس یحییٰ آفریدی نے 26 صفحات پر مشتمل تحریری اختلافی نوٹ جاری کردیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے آئین تقاضوں پر پورا نہیں اترتی، سنی اتحاد کونسل کی درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل مخصوص نشستیں لینے کی اہل نہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت اور مخصوص نشستوں کیلیے اہل ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے لکھا کہ الیکشن کمیشن فریقین کو سن کر سات روز میں فیصلہ کرے۔