Official Website

بھارت نے یاسین ملک کی جان لینے کی کوشش تو وہ دھماکا ہوگا کہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے، مشعال ملک

اسلام آباد:کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ 28 جنوری کو یاسین ملک کو سزا سنانے کا خطرہ ہے ان کی جان لینے کی کوشش ہوئی تو وہ دھماکا ہوگا کہ سب ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔پانچ جنوری کو حق خود ارادیت کے دن کے موقع…

خالدہ ضیاء پاکستان اور اسکے عوام کی خیر خواہ تھیں، شہباز شریف، بنگلہ دیشی ہائی کمیشن کا دورہ

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی چیئرپرسن بیگم خالدہ ضیاء کے انتقال پر تعزیت کے لیے عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے ناظم الامور سے…

پنجاب حکومت کا ریاست مخالف بیانات دینے والے علما کیخلاف کارروائی کا فیصلہ، اعزازیہ بھی بند ہوگا

پنجاب حکومت نے ریاست پالیسیوں کے خلاف بیانات دینے والے علما کرام کو سرکاری اعزازیے نہ دینے اور سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔نجاب حکومت نے نفرت انگیز تقاریر اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اطلاق کرتے ہوئے ریاست مخالف بیانیہ…

پی ٹی آئی کا پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

لاہور:تحریک انصاف نے پی پی 167لاہور میں ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات وقاص اکرم نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے حلقہ پی پی 167 میں ہونے والا ضمنی انتخاب بھی بائیکاٹ پالیسی کے تحت آتا…

کراچی ایئرپورٹ: امریکا سے آئے پارسل سے چار کروڑ روپے کی چرس برآمد

پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چار کروڑ بیس لاکھ روپے مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ایف بی آر کے مطابق امیجیٹ کلیئرنس گروپ (ICG) کراچی میں کسٹمز حکام نے امریکا سے آنے والے ایک پارسل سے تقریباً 2.26 کلوگرام چرس برآمد کی،…

جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کا لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف

لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے لاہور کے خفیہ دورے کا انکشاف ہوا ہے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ملاقاتیں کیں۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر اور اسد…

لاہور؛ تقریب میں متنازع گانا "نک دا کوکا” گائے جانے پر والڈ سٹی اتھارٹی کے تین اہلکار…

لاہور:لاہور میں والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں متنازع گانا "نک دا کوکا" گائے جانے کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ والڈ سٹی اتھارٹی نے نااہلی اور غفلت کے الزام میں اپنے تین اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ معطل کیے جانے والے…

پشاور؛ یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

پشاور میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں۔وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں زمونگ کور کی یتیم اور بے سہارا بچیوں کے اعزاز میں خصوصی ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جہاں وزیر اعلیٰ ہاؤس…

مائی کلاچی روڈ سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی

شہر قائد کے علاقے مائی کلاچی روڈ پر پھاٹک کے قریب جمعے کی شب مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کو ماں ، بیٹی اور 2 بیٹوں کی حیثیت شناخت کرلیا گیا۔ مقتولہ انیلہ 30 دسمبر کو اپنے بچوں کے ساتھ گھر سے نکلی اور لاپتہ ہوگئی تھی جس کے بعد 2 جنوری کی شب…

وزیراعظم اور محمد بن سلمان کے درمیان رابطہ، حکومت کا سعودی عرب کے ساتھ اظہار یکجہتی

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا پر زور دیا۔ گفتگو نہایت گرمجوش اور خوشگوار ماحول…