
پاکستان میں ربیع الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے شہروں میں منعقد ہوئے۔اجلاس میں ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا۔بعدازاں وزارت مذہبی امور نے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یکم ربیع الثانی 1447 ہجری 25 ستمبر جمعرات کو ہوگی۔