Official Website

لودھراں؛ عوام ایکسپریس حادثے کا شکار، 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، مسافر جاں بحق

لودھراں:پشاور سے آکر لاہور سے کراچی جانے والی عوام ایکسپریس لودھراں ریلوے اسٹیشن کے قریب بڑے حادثے کا شکار ہوگئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر کر الٹ گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں ایک مسافر جاں بحق جبکہ 21 زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاع کے…

خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈز کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو ادا کیا جارہا ہے، فضل الرحمان کا انکشاف

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری فنڈ کا 10 فیصد حصہ غیر ریاستی مسلح گروں کو دیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں منعقدہ عوامی نیشنل پارٹی کی اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جمعیت…

خیبرپختونخوا سیلاب میں جاں بحق افراد کی تعداد 323 تک پہنچ گئی

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب اور بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد اضافے کے بعد 323 تک پہنچ گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ُپی ڈی ایم اے) کی جانب سے ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف…

باجوڑ اور بونیر میں سیلابی صورتحال، ریسکیو کیلیے کے پی حکومت کے 2ہیلی کاپٹر روانہ

پشاور:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر مکانات کی چھتوں پر پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے صوبائی حکومت کا چھوٹا ہیلی کاپٹر فوری طور پر بونیر روانہ کر دیا گیا۔ترجمان وزیراعلیٰ کے پی کے مطابق صوبائی حکومت کے بڑے ہیلی کاپٹر…

یوم آزادی پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے لگانے والوں کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی:جشن آزادی کے موقع پر سڑک بلاک کرکے ریاست مخالف نعرے بازی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ چکلالہ پولیس نے 3 نامزد اور 40 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔پولیس نے 3نامزد افراد کو گرفتا کرلیاگیا ۔ یہ مقدمہ امن…

ڈی آئی خان؛ مسلح افراد کے حملے میں 2 ایکسائز اہل کار جاں بحق، شہری زخمی

ڈی آئی خان: ایکسائز اہل کاروں پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس میں 2 اہل کار جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب ایکسائز اہل کار درابن بائی پاس پر ناشتہ کر رہے تھے۔ حملے میں ہوٹل کا مالک ہاشم بھی…

کراچی میں چہلم حضرت امام حسینؓ پر سیکیوٹی کے فول پروف انتظامات

کراچی:چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر کراچی میں سیکیورٹی کے غیر معمولی اور فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر بھر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مجموعی طور پر 11,479 پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کیے جائیں…

پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کا 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان

کراچی:پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست…

پاکستان منی لانڈرنگ اسکیموں کی مؤثر روک تھام میں ناکام رہا، آئی ایم ایف

اسلام آباد:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے مشاہدہ کیا ہے کہ پاکستان کمپنیوں کے حقیقی مالکان کے اعداد و شمار کو مؤثر طور پر استعمال نہیں کر رہا، جو کرپشن سے جڑی منی لانڈرنگ اسکیموں کی روک تھام اور جعلی کمپنیوں کو سرکاری ٹھیکے…

کراچی میں ٹرالے کا ایک اور حادثہ، موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق

شہر قائد کے علاقے ماڑی پور میں مال بردار ٹرالے نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا جس میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا ہے۔ ماڑی پور روڈ بسم اللہ ہوٹل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی…