Official Website

اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ، ٹاسک فورس قائم

اسلام آباد:اسلام آباد احتجاج کے بعد ریاست پاکستان کے خلاف مذموم پروپیگنڈا کرنےوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ان افراد کی شناخت کے لیے جوائنٹ ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی۔حالیہ دہشت گردی اور تخریبی کارروائیوں کے بعد پاکستان کی ریاست اور…

بشریٰ بی بی سمیت کسی کواختیارنہیں کہ بانی چیئرمین کے فیصلے پر اپنا فیصلہ دے، علی محمد خان

پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی اسلام آباد کے احتجاج کے حوالے سے ایک اور آڈیو لیک ہوگئی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی سمیت کسی کے پاس اختیار نہیں ہے کہ وہ بانی چیئرمین کے…

فری لانسرز بلاتعطل وی پی این تک رسائی کیلیے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں، شزہ فاطمہ خواجہ

وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کاروباری صارفین اور فری لانسرز پر زور دیا ہے کہ وہ بلاتعطل وی پی این تک رسائی کے لیے اپنے آئی پیز کا اندراج جاری رکھیں۔انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ حکومت محفوظ کمیونیکیشنز کی…

مراد سعید اسلام آباد احتجاج میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ کے پی ہاؤس میں روپوش ہے، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے اسلام آباد احتجاج میں مراد سعید باقاعدہ طور پر تربیت یافتہ جتھوں کے ساتھ شریک ہوا۔اسلام آباد میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس…

پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق ایم این اے ٹریفک حادثے میں جاں بحق

پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی مخدوم علی حسن گیلانی ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ مخدوم علی حسن گیلانی کی گاڑی کو حادثہ اوچ شریف میں پیش آیا، تیز رفتاری کے باعث گاڑی سڑک پر کھڑے ٹرک میں گھس گئے جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق…

سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے ریاض میٹرو منصوبے کا افتتاح کردیا

سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان نے ریاض میٹرو منصوبے کا افتتاح کر دیا۔العربیہ نے سعودی پریس ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا کہ شاہ سلمان کی جانب سے افتتاح کیا گیا میڑو منصوبہ دارالحکومت ریاض میں پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کا بنیادی منصوبہ…

دفترخارجہ میں ویمن ایسوسی ایشن کے سالانہ چیئرٹی بازار کا افتتاح

اسلام آباد:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ میں پاکستان فارن آفس ویمن ایسوسی ایشن (پفوا) کے سالانہ چیئرٹی بازار کا افتتاح کردیا۔دفترخارجہ کے بیان کے مطابق افتتاحی تقریب میں مختلف ممالک کے سفارت خانوں نے اپنے اسٹالز اور…

دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے درمیان رابطوں کا انکشاف

پشاور:اسلام آباد میں 24 نومبر کے دھرنے سے قبل اسٹیبلشمنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اجلاس کے ارکان کو 24 نومبر سے قبل اور…

کرم میں قبائل کے درمیان جھڑپوں میں مزید 6 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی

خیبر پختون خوا کے ضلع کرم میں قبائل کے درمیان گیارہویں روز بھی جھڑپیں جاری ہیں جن میں مزید 6 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جس کے نتیجےمیں ہلاکتوں کی تعداد 130 ہوگئی ہے جبکہ 186 افراد زخمی ہیں۔کشیدگی کے باعث پشاور پاڑاچنار مرکزی شاہراہ سمیت…

سیکیورٹی فورسز کی بنوں اور خیبر میں کارروائی، 8خوارج ہلاک، کیپٹن اور جوان شہید

اسلام آباد:خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 29 نومبر سے یکم دسمبر تک کی گئی دو علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 8 خوارج کو ہلاک کر دیا جبکہ کیپٹن سمیت دو فوجی جوان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پہلی انٹیلیجنس بنیاد پر کارروائی…