پولیس کی شاہ لطیف سیکٹر 30 اے کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں ملزمان کی قبضے سے 3 عدد پسٹل، 4 عدد موٹرسائیکلیں، 5 موبائل فونز، ایک آلٹو کار اور مختلف چھینے گئے اے ٹی ایمز اور شناختی کارڈز و دستاویز برآمد کیے گئے۔