وفاقی دارالحکومت میں ایران اور امریکا کے درمیان پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات اور اس دوران خوشگوار ماحول کو کامیاب نتائج کے لیے نیک شگون قرار دیا جا رہا ہے۔
پاکستان کی جانب سے طویل اور کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں عارضی جنگ بندی اور اس کے بعد فریقین کے مذاکرات کی میز پر آنے کے فیصلے نے دنیا بھر کی نظریں اسلام آباد پر مرکوز کردی ہیں۔