لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں

لاہور سے پہلی بار روٹ ٹو مکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریوں کے سلسلے میں اداروں کا اہم اجلاس ہوا جس میں سعودی حکام کے ساتھ روٹ ٹو مکہ منصوبے پر مشاورت کی گئی۔

پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے اجلاس میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کا اعادہ کیا گیا۔

حجاج کرام کے لیے آسان سفر یقینی بنانے پر اداروں کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ روٹ ٹو مکہ مسافروں کے لیے خصوصی کاؤنٹرز اور ہولڈنگ ایریاز قائم کرنے پر غور کیا گیا۔

لاہور ایئرپورٹ پر انفرا اسٹرکچر اور مسافر سہولتوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔