فیفا ورلڈکپ 2026: کیا ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کیا جارہا ہے؟

ایران کی ورلڈکپ 2026 میں شرکت پر امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث غیر یقینی صورتحال ضرور موجود ہے تاہم فیفا حکام نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فیفا نے واضح کر دیا ہے کہ وہ آئندہ ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کو شامل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
امریکی صدر کے خصوصی ایلچی پاؤلو زمپولی نے یہ تجویز پیش کی تھی موجودہ حالات کے پیش نظر ایران کی جگہ اٹلی کو ورلڈکپ میں شامل کرلیا جائے، تاہم فیفا حکام نے اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔