نو مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت دیگر ملزمان کے ضامنوں کیخلاف کارروائی شروع

نو مئی مقدمات میں ٹرائل کیلئے عدم پیشی پر عدالت نے خدیجہ شاہ کے دو ضامنوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیے۔

خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس میں ضمانت کرائی تھی جبکہ وہ نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا کے بعد غائب ہو گئی تھیں۔

عدالت نے خدیجہ شاہ کے ضامن جہانزیب اور مراد علی کو نوٹس جاری کر دیے ہیں جنہوں نے خدیجہ شاہ کی پانچ پانچ لاکھ روپے کی ضمانت دی تھی۔ عدالت نے دونوں ضامنوں کو 25 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔