اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے ممکنہ دوسرے دور کے لیے وفاقی دارالحکومت میں انتظامات جاری ہیں، سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پنجاب سے اضافی پولیس نفری وفاقی دارالحکومت پہنچ گئی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ممکنہ طور پر امریکا اور ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں جہاں شہر کے حساس مقامات اور ریڈ زون کے باہر پولیس کے ساتھ ساتھ رینجرز اور ایف سی کی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔