Official Website

پشاور؛ دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خود کش حملہ آور ہینڈلر سمیت ہلاک

پشاور:خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے صوبے میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا اور ایک خودکش حملہ آور اس کا ہینڈلر کو ہلاک کردیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پشاور کے علاقے شمسہ ٹو میں خودکش حملہ آور اور ہینڈلر کو…

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملے میں 13 جوان شہید، 14 خوارج ہلاک

راولپنڈی:خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ خودکش حملے میں سیکیورٹی فورسز کے 13 جوان شہید ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں 14 خوارج مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق…

مون سون کی پہلی بارش میں کراچی فارغ، کئی سڑکیں اور علاقے زیرآب،حادثات میں2 بچوں سمیت3 افراد جاں بحق

شہر قائد میں ہونے والی بارشوں کے دوران چھجا گرنے اور دیگر حادثات میں باپ بیٹی سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے موسیٰ کالونی گلی نمبر 5 میں تیسری منزل کے فلیٹ کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر باپ…

سانحہ دریائے سوات پر شوبز شخصیات بھی افسردہ، حکومتی نااہلی پر تنقید

دریائے سوات میں مدد کے منتظر بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ اس اندوہناک واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی غم زدہ کردیا۔اپنی حالیہ فلم ’’لو گرو‘‘ کی شاندار کامیابی پر مبارک بادیں وصول کرنے والی اداکارہ…

دہشتگردوں کے ہر سہولت کار کو پکڑا جائیگا چاہے وہ کوئی بھی ہو کہیں بھی ہو، فیلڈ مارشل

راولپنڈی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی میں ملوث ہر سہولت کار، مددگار اور مجرم کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، چاہے وہ کوئی بھی ہو اور کہیں بھی ہو، خطے میں دہشت گردی کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا جائے گا۔آئی ایس…

فرانس میں طیارہ گر کر تباہ، فرانسیسی فوج کا سابق عہدیدار ہلاک

فرانس میں ٹیک آف کے تین منٹ بعد ایک ٹورسٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں فرانسیسی فوج کا ایک سابق جرنل اور ایک شادی شدہ جوڑا شامل ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق Cessna 172 نامی چھوٹا طیارہ پائلٹ کے قابو…

کراچی: ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کورنگی ساڑھے تین نمبر اتوار بازار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے…

قذافی ٹاؤن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

لانڈھی ریلوے کے علاقے قذافی ٹاؤن کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ اربیلا ولد بچل کے نام سے کی گئی جبکہ اس…

سانحۂ دریائے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران معطل

پشاور:سوات میں فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔وزیر اعلی خیبر پختون خوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل…

دریائے سوات؛ سیلابی ریلے میں 18 سیاح بہہ گئے، 9 لاشیں مل گئیں چار کو بچالیا گیا

پشاور:دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 سیاح بہہ گئے، نو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، چار کو بچالیا گیا پانچ کی تلاش جاری ہے۔ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد کے مطابق دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں متعدد کے افراد بہنے کی…