جنوبی وزیرستان ‘ تین دنوں سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات بعد ختم

پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور وانا سٹوڈنٹس سوسائٹی نے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کو دو ہفتے کی مہلت دی
جنوبی وزیرستان وانا (عرفان اللہ محسود سے) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے تین دنوں سے جاری دھرنا کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کر دیا، مذاکرات اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کے ساتھ ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی وزیرستان کے علاوہ سیاسی جماعتوں اور وانا سٹوڈنٹس سوسائٹی نے اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان کو دو ہفتے کی مہلت دی، اسسٹنٹ کمشنر وانا بشیر خان نے دھرنے منتظمین کو یقین دلایا کہ یہ تمہارا جائز مطالبہ ہے، انشائاللہ دو ہفتے میں انٹرنیٹ سروس بحال کر دئے جائیں گے؛ یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان وانا میں پورے ایک مہینے سے انٹرنیٹ سروس معطل ہے اس کی بحالی کیلئے دھرنا جاری تھا؛ عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر وانا کی کاوشو کو سراہا اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عمران محلص وزیر نے تمام سیاسی جماعتوں اور صحافی برادری کا شکریہ ادا کیا.