کرک ٹائمز کی دسویں سالگرہ پر چیف ایڈیٹر عمر فاروق سمیت تمام ٹیم کو مبارکباد‘ شفیع اللہ خان

کرک(نمائندہ خصوصی) روزنامہ کرک ٹائمز کی دسویں سا لگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شفیع اللہ خان گنڈا پور نے کہا کہ سب سے پہلے روزنامہ کرک ٹائمز اخبار کے چیف ایڈیٹر عمر فاروق خٹک، ایڈیٹر محمد نواز خٹک، گر وپ ایڈیٹر شاد نواز، ڈپٹی ایڈیٹر خان منور خان اور پوری ٹیم کو دسویں سالگرہ پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ روزنامہ کرک ٹائمز ٹیم مثبت صحافت کر پروان چڑھائے گی، ضلع کرک اور عوام کے مسائل اُجا گ ر کرنے میں اہم کر دار ادا کریگا، انہوں نے مزید کہاکہ صحافت ایک معزز پیشہ ہیں، صحافی معاشرے کی آنکھیں ہیں، انتظامیہ اور صحافت لازم اور ملزوم ہیں۔ میڈیا کی مثبت رپورٹنگ اور مسائل کی نشاندہی معاشرے کا عکاس کرتی ہیں۔ کرک ٹائمز کی پوری ٹیم کو ہر ممکن تعاؤن فراہم کرنے کی یقین دیہانی کراتا ہوں، میڈیا کے بغیر پولیس ادھوری ہیں، ملکر معاشرے کو ٹھیک کرنا ہیں، اکیلئے پولیس کچھ نہیں، عوام کے تعاؤن سے ہی پولیس آگے بڑھ سکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ضلع کرک ایک پر امن ضلع ہیں، تاہم مٹھی بھر شپر پسند عناصر اور خصوصاً منشیات فروشوں نے ضلع کرک اور نو جوان نسل کا مستقبل تاریک بنا یا ہے، کرک پولیس جرائم پیش عناصر کے خلاف حالات جنگ میں ہیں۔ منشیات کے خلاف اپریشن جاری ہیں، کافی حد تک کامیابی ملی ہے، ضلع کرک کو منشیات سے پاک کرنا میرا مشن ہے، عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا فرض ہیں، ضلع کرک کے عوام مشران، علماء کرام اور میڈیا پولیس کیساتھ تعاؤن جاری رکھیں۔ انشاء اللہ ایک ماہ کے اندر اندر کرک کو منشیات سے پاک ضلع بنا کر دم لونگا۔ کرک عوام بلا تفریق میرے دفتر آ سکتے ہیں۔ عوام کو بر وقت انصاف فراہم کرنا اور معاشرے سے گندہ گیروں کا خاتمہ کرنا میرا مشن ہے، تاکہ کرک ایک پر امن ضلع بن سکیں۔