بروقت انتظامات نہ ہوتے تو سیلاب سے بڑی تباہی ہوتی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

سرگودھا:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کو تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کرنا پڑا لیکن اگر بروقت انتظامات نہ ہوتے تو بڑی تباہی ہوتی۔سرگودھا میں الیکٹرک بس پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے 3 دریاؤں میں بیک وقت طغیانی آئی جس کے باعث سیکڑوں دیہات متاثر ہوئے لیکن ہم نے پیشگی اقدامات کر رکھے تھےوزیر اعلیٰ نے کہا کہ دو ہفتوں کے اندر سیلاب متاثرین کو چیک ملنا شروع ہو جائیں گے۔