حب ڈیم سے شہرکو پانی کی فراہمی بحال نا ہوسکی۔ کینال کا مرمتی کام تاخیر کا شکار ہے آنے والے دن میں کام مکمل ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو نادرن بائی کے قریب سیلابی ریلے سے حب کینال کا 20 فیصد حصہ متاثر ہوگیا تھا جس کا مرمتی کام شروع کردیا گیا۔واٹر کارپوریشن حکام کا دعوی تھا کہ 36 گھنٹوں میں مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا لیکن تاحال مرمتی کام جا ری ہے جس کے باعث بدھ سے حب ڈیم سے شہر کو پانی کی فراہمی بند ہے۔حب ڈیم سے ضلع غربی، کیماڑی اور کچھ علاقے ضلع وسطی کے ہے جس کوپانی فراہم کیاجا تا متاثرہ علاقوں میں تین دن سے پانی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں۔حب ڈیم بند ہونے سے سرکاری ہائیڈنٹس کرش ون اورٹو بھی بند ہے جس سے ٹینکروں کے ذریعے بھی پانی کی فراہمی بند ہوگئی ہے جس کی وجہ سے سرجانی ٹاون، اونگی ٹاون، سائٹ ایریا ، شاہراہ نورجہاں ، بلدیہ ٹاون، کیماڑی سمیت متعدد علاقوں کے مکینوں کو پانی کی فراہمی بند ہے شہری مہنگے داموں دکانوں سے پانی خرید کراپنی ضروریات پوری کرر ہے ہیں۔ واٹر کارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ امکان ہے کہ جمعہ اور ہفتے کی رات تک مرمتی کام مکمل کر لیاجا ئے گا جس کے بعد حب ڈیم سے پانی کی فراہمی شروع کردی جا ئے گی۔