اراکین کی نااہلی، الیکشن کمیشن نے بیرسٹر گوہر کے بیان کو مسترد کردیا

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان کی تردید کردی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے اپنے بیان میں بیرسٹر گوہر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، رکن صوبائی اسمبلی (اپوزیشن لیڈر پنجاب) کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے سزا دی جو برقرار ہے۔ترجمان نے کہا کہ اس فیصلے کو سیٹ سائیڈ نہیں کیا گیا اور عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف تھا جو خود اپیل کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے تھے جبکہ کیس سے متاثرہ دیگر لوگوں نے عدالت سے رجوع کیا تھاترجمان نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے کو سیٹ سائیڈ کرتے ہوئے عبدالطیف چترالی کے شریک ملزمان کو رہا کیا گیا حالانکہ وہ اس اپیل کا حصہ تک نہیں تھے۔ترجمان نے کہا کہ اس لیے اسکو نوٹس کیا گیا کہ وہ کمیشن کو آکر assist کرے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا شریک ملزمان ہر فیصلہ لوگو ہوگا یا نہیں۔