اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ کردیا۔خزانہ ڈویژن سے جاری اعلامیے کے مطابق ہائی پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت اضافے کے بعد 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 11 روپے 37 پیسے اضافہ کردیا گیا ہے اور نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق اگلے 15 روز کے لیے ہوگا۔