سابقہ شوہرکی بیوی سے زیادتی کے بعد تیزاب گردی

بورے والا کے علاقے مجاہد کالونی میں سابقہ شوہر نے خاتون سے زیادتی کے بعد تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا، خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔خاتون نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس کا سابق شوہر چند روز قتل دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوا اورمجھے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا کر فرار ہوگیا، میں نے پولیس کو پولیس کواطلاع دی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے میرے سابقہ شوہر کو گرفتار بھی کیا تاہم بعد میں اسے رشوت لے کر چھوڑ دیا گیا۔متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ پولیس کی گرفتاری اور بعد میں چھوڑے جانے کے بعد سابقہ شوہر ایک بار پھر رات گئے دیوار پھلانگ کر گھر داخل ہوا، اور زبردستی زیادتی کی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا، جب کہ گرفتاری پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مجھ پر تیزاب پھینکا اور فرار ہوگیا۔