خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں ۔سوات سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے سے لوگ خوفزدہ ہوکر اپنے گھروں سے باہر نکل آئے جب کہ بعض مقامات پر گھروں کی چھتوں اور مساجد سے اذانیں بھی دی گئیں۔ زلزلے سے بعض مقامات پر کچے مکانات کو نقصان پہنچا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.7 ریکارڈ کی گئی ، اس کی زمین کے اندر گہرائی 212 کلومیٹر اور اس کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔