ملک بھر میں کورونا سے مزید 74 اموات، 3 ہزار سے زائد نئےکیسز رپورٹ

ملک بھر میں24گھنٹوں کےدوران کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق ملک بھرمیں24گھنٹوں میں کورونا کے 62 ہزار 61 ٹیسٹ کیےگئے اور 24گھنٹوں میں کوروناکے 3 ہزار84 نئے کیس سامنےآئے، کورونا مثبت کیسز کی شرح4.96 فیصد رہی۔

 این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے مزید 74 افرادانتقال کرگئے جس کے بعد ملک میں کوروناسےانتقال کرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 251 ہوگئی۔

این سی اوسی کا کہنا ہےکہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کورونا کے 536 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں جب کہ ملک بھر کے اسپتالوں میں کوروناکے4800 مریض زیر علاج ہیں