اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیدیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی نواز اعوان اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور ہائیکورٹ نے پٹیشنز منظور کر لیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سنایا اوراور الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نےمختصر فیصلہ سنایا تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔