پاکستان کی افغان بھائیوں کے لیے گرم کپڑوں سے بھرے ٹرک کی امداد

اسلام آباد: پاکستان نے افغان بھائیوں کے لیے گرم کپڑوں سے بھرے ٹرک کی امداد بھیجی ہے۔پاک افغان تعاون کے توسط سے افغانستان کی عوام کے لیے سردیوں کے گرم کپڑے بھیجے گئے، شدید سردی کی لہر میں پاکستان کو اپنے افغان بھائیوں کا مکمل احساس ہے۔ہزاروں جیکٹس اور دیگر گرم کپڑوں سے بھرے ٹرک 19 دسمبر کو تورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان پہنچے گا۔