اسپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ آج متوقع، سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ

اسلام آباد: اسپیکر رولنگ کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلہ آج متوقع ہے جس کے پیش نظر سپریم کورٹ کے باہر سیکیورٹی بڑھا دی گئی۔ سپریم کورٹ نے اسپیکر رولنگ کیس میں آج فیصلہ دینے کا عندیہ دے دیا ہے جس کے باعث سپریم کورٹ کی بلڈنگ کے باہر سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا۔شاہراہ دستور پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے جب کہ پورے ریڈ زون پر بھی ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔