حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتیں بر قرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(کرک ٹائمز نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے ہرماہ کی 14 اور آخری تاریخ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل سے متعلق سمری وزیراعظم آفس بھیجی جاتی ہے تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کیا جاتاہے۔