کرک‘ بلدیاتی انتخابات کیساتھ ہی بازاروں اور حجروں کی رونقیں بحال

کرک(نمائندہ خصوصی) کرک بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہوئے ضلع بھر میں بازاروں اور حجروں کی رونقیں بحال، ہر خاص و عام کی زبان پر ایک ہی ورد، پی ٹی آئی کا اور جے یو آئی کا تحصیل میئر کون ہو گا، بازاروں، حجروں اور گھروں کو عام عوام اور سیاسی پنڈتوں نے تجزبے اور تبصرے شروع کر دیے، ہر طرف الیکشن کا سماں تین سال قبل وفات ہونے والے کی بھی تعزیت اور فاتحہ خوانی شروع ہو گی۔جھوٹے موٹے لڑائی جھگڑوں کی راضی نامے اور ناراض ساتھیوں کو منانے کا سلسلہ بھی عروج پر ہیں، العرض بلدیاتی انتخابات کے شیڈول جاری ہوتے ہی روایتی سیاستدانوں نے بھی اپنا روح پشاور اسلام آباد کے بجائے گاؤں، محلوں اور دیہات کی طرف کر لیا تاہم عام عوام اب با شعور ہو چکے ہے، ووٹر اُمیدوار سے زیادہ متحرک نظر آ رہے ہیں، جوکہ بلدیاتی الیکشن کے آنے کا کمال ہیں۔