کرک‘ کندہ باجی خیل محبت خان اور ایران خاندانوں کے مابین صلح تقریب کا انعقاد

کرک(سٹاف رپورٹر) تحصیل کرک کے علاقہ کندہ بجی خیل میں دو خاندانوں کے مابین صلح ہو کر راضی نامہ طے پایا گیا۔ صلح میں مولانا میر زاقیم، سابقہ ڈسٹرکٹ ناظم شریف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور سمیت علاقائی مشران اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کرک سٹی کے حدود کندہ بھی خیل میں کچھ عرصہ قبل محبت خان اور ایران خاندانوں کے مابین چپقلش اور ناراضگی کی بناء پر ایران نامی شخص فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ جس کے بعد علاقائی مشران اور پولیس کی مشترکہ کوششوں سے دونوں فریقین رضا مندی سے صلح پر آمادہ ہوئے۔ اس حوالے سے کندہ بجی خیل میں ایک تقریب ہوئی جس میں ڈی پی او کرک سمیت نامور علاقائی مشران کی موجودگی میں فریقین نے ایک دوسرے کو معاف کرکے بغلگیر ہوئے اور سچے دل سے ایک دوسرے کو معاف کرکے بھائیوں کی طرح امن سے رہنے کا عزم کر لیا۔ صلح تقریب کے دوران علاقائی مشران نے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات اور اخلاق پر روشنی ڈال کر معافی کی اہمیت بیان کی۔ جبکہ ڈی پی او کرک شفیع اللہ خان گنڈا پور نے اپنے خطاب میں کہا کہ صلح میں کردار ادا کرنے والے تمام مشران قابل داد ہیں اور ان کے اعلی اقدام پر صلح کرانے والے مشران کو اعزازی توصیفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔ جنہوں نے بغیر کسی لالچ دو فریقین کو ایک دوسرے کے قریب کیا کیونکہ عفو و درگزر ایک ایسا عمل ہے جس کی بدولت انسان بڑے سے بڑے نقصان سے بچ جاتا ہے اور کہا کہ کسی کے مابین خیر کی بات کرنے والوں کو اللہ پسند فرماتے ہیں اور ہر اس کام جو خلوص نیت اور اللہ کی رضاءکیلئے ہو اللہ کی نصرت اس میں ساتھ ہوتی ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے مزید کہا کہ اگر آپ مشران ان جیسے ناچاقیوں کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرینگے تو بہت جلد کرک کی عوام سکون کا سانس لینگے۔ مشران سے اپیل کرتے ہوئے ڈی پی او کرک کہنا تھا کہ آپ مشران کے تعاون اور پولیس پر اعتماد کی بدولت کرک کو مثالی امن کا گہوارہ بناو¿ں گا۔ اس موقع پر ڈی پی او کرک نے صلح تقریب میں شرکت کرنے والوں سے کہا کہ اپنے اپنے علاقوں قانون شکن عناصر کی سرکوبی کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ کیا جا سکے علاقائی عوام اور عمائدین کے بغیر جرائم پر مکمل کنٹرول نہیں پایا جا سکتا جس کیلئے ہر یونین کونسل ہر گاو¿ں اور محلے سے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے۔ جبکہ اس کے علاو¿ہ تھانہ شاہ سلیم کے حدود میں دو فریقین علی رحمان اور حیات گروپ سکنہ نارہ جھنڈا خیل کے مابین تنازعہ کو بھی ایس ایچ او تھانہ نے علاقہ مشران کے ذریعے خوش اسلوبی کیساتھ حل کیا۔۔۔