ٹانک بیٹنی‘ نو جوان تحریک کا صلح تقریبات کا کامیاب سلسلہ جاری

ٹانک( وسیم محسود سے) صلح کے رنگ ،بیٹنی نوجوان تحریک کے سنگ تفصیلات کے مطابق بیٹنی نوجوان تحریک اس وقت پورے بیٹنی سرکل میں عروج پر آرہی ہے.اس کی بنیادی وجہ بیٹنی قوم میں سال ہا سال چلنے والی دشمنیوں کابیٹنی نوجوان تحریک کی طرف سے خاتمہ ہے پچھلے کئی مہینوں سے یہ تحریک ایک طرف بیٹنی اقوام کے مختلف مسائل کو ارباب اختیار کے سامنے اجاگر کر رہی ہے.تو دوسری طرف اپنے قوم کے اندر سالہا سال سے چلنے والی خونی دشمنیوں کو صلح میں تبدیل کر رہی ہے اطلاعات کے مطابق آج کے دن بھی بیٹنی نوجوان تحریک نے بیٹنی قوم کے دو قبیلوں کے درمیان 26 سالہ دشمنی صلح میں تبدیل کردی ہے اس دشمنی میں بہت زیادہ تعداد میں جانی و مالی نقصان ہوا تھا فقیرزادہ مولانا مظفر شاہ بیٹنی اس جرگے کی سربراہی کر رہے تھے اور بیٹنی نوجوان تحریک کے ممبرز اس جرگے کے باقاعدہ رکن تھے یہ خونی دشمنی دو خاندانوں مہربان شاہ کے خاندان اور مرزا علی خان کے خاندان کے درمیان چلا آ رہا تھا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے صدر انارگل بیٹنی نے کہا کہ بیٹنی سرکل میں بطور بیٹنی ہ جو چیز ہمیں سب سے زیادہ تکلیف دے رہی ہے وہ ہمارے بیچ کی خونی دشمنیاں ہیں بیٹنی نوجوان تحریک نے انہی دشمنیوں کو صلح میں تبدیل کرنے کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے اور ہم اس سلسلے میں مختلف علاقوں کے دورے کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیٹنی نوجوان تحریک کی بدولت بہت ساری خونی دشمنیوں کو ہم صلح میں تبدیل کر چکے ہیں لیکن یہ اقدامات کافی نہیں ہے ہمیں مزید اس چیز پر کام کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں دونوں خاندانوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ انہوں نے ہمیں عزت بخشی اور ہماری درخواست پر جرگے کے لئے راضی ہوگئے انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں ہم مزید اس طرح کی دشمنیوں کو صلح میں تبدیل کرنے جا رہے ہیں مقامی لوگوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یقینا بیٹنی نوجوان تحریک بیٹنی قوم کے لئے ہوا کا خوشگوار جھونکا ثابت ہو رہی ہے