سولر سسٹم لگوانے والوں کے لیے بڑی خبر، حکومت نے نیا قانون نافذ کر دیا

وزارت پاور ڈویژن نے سولر سسٹم ترامیم کے تحت نیپرا لائسنس لازمی قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سولر سسٹم لگوانے والے تمام صارفین کے لئے نیپرا لائسنس لازمی قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب ملک میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کے سبب پیک ٹائم کے دوران بجلی کی فراہمی میں بہتری آنے لگی اور لوڈ شیڈنگ نقصانات والے علاقوں تک محدود ہوگئی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق صوبوں کی طرف سے ڈیمانڈ کی بدولت پیک ٹائم میں ڈیموں سے زیادہ پانی کے اخراج سے 5125 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی، ملک کے جنوب سے سینٹر میں 400 میگاواٹ گرڈ میں استحکام کی بدولت ترسیل جاری رہی۔