ٹی ایم او فرحت اللہ کا تجاوزات کیخلاف ایکشن لینے کا فیصلہ

کرک(نمائندہ خصوصی) تحصیل میونسپل آفیسر تخت نصرتی فرحت اللہ نے نا جائز تجاوزات کے خلاف ڈنڈڈا اُٹھا لیا، تحصیل تخت نصرتی ٹی ایم اے کے حدود میں جن جن سرکاری سڑکوں پر دکانداروں، سبزی فروشوں اور ریڑی بانوں نے سڑک کنارے فٹ پاتھ پر نا جائز تجاوزات کھڑی کر دی ہے، فی الفور ہٹا لیں بصورت دیگر تحصیل انتظامیہ بلڈوز کرینگے۔ اس حوالے سے ٹی ایم او فرحت اللہ نے مزید کہاکہ نا جائز تجاوزات کرنے والوں کے پاس ایک ہفتے کا ٹائم ہیں، ایک ہفتے کے اندر اندر متعلقہ ا شخاص تجاوزات خود ہٹا لیں بصورت دیگر انتظامیہ با امر مجبوری اپریشن کریگی۔