منحرف ارکان کیخلاف تادیبی کارروائی ووٹ دینے سے پہلے نہیں ہوسکتی، اٹارنی جنرل

اسلام آباد: اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا ہے کہ منحرف ارکان کیخلاف تادیبی کارروائی ووٹ دینے سے پہلے نہیں ہوسکتی۔ اٹارنی جنرل خالد جاوید کا کہنا تھا کہ کسی رکن کو اسمبلی میں ووٹ کے حق سے نہیں روکاجاسکتا، منحرف ارکان کیخلاف تادیبی کارروائی ووٹ دینے سے پہلے نہیں ہوسکتی۔اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کے ووٹ کو گنتی میں شامل کرنا یا نہ کرنا اسپیکر کا اختیار ہے، سپریم کورٹ کے پرانےفیصلوں کے مطابق اس بات کو چیلنج نہیں کیاجاسکتا