کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی کتاب کی رونمائی

کوہاٹ (بیورو رپورٹ) کمشنر آفس کوہاٹ میں کوہاٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پہلی کتاب کی سادہ و پروقار تقریب رونمائی۔کمشنر کوہاٹ ڈویژن جاوید مروت نے کتاب کی اوپننگ فرمائی اور کہا کہ کوہاٹ ڈویژن قدرتی وسائل سے مالا مال علاقہ ہے۔جسمیں صنعت و تجارت کے فروغ کے کافی مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لانے کیلئے انتظامیہ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر کرک تنویرالرحمان،سابق ڈسٹرکٹ ناظم گوہر سیف اللہ خان، محمد شعیب اے سی پولیٹیکل اینڈ ڈیویلپمنٹ،بازار یونین کے رہنما شیر احمد خان،پریس کلب کے صدر نور محمد بنگش، کوہاٹ چیمبر کے SVP سفیان رحمان،رشیدپراچہ،اسد جاوید،محمد جنید، عظمت جمیل، شاکر جہانگیر اتفاق ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین ایثارعلی ودیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر رشید پراچہ نے کتاب کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کتاب کے نگران محمد اسماعیل خالدجبکہ کمپوزر خالد آفریدی تھے۔ کتاب کا مقصد عوام کو کوہاٹ چیمبر جو اپنی مدد آپ کے تحت 8 سال سے کام کر رہی ہے کے محدود وسائل کے باوجود بہترین کارکردگی مقاصد،ممبر شپ کا طریقہ کار،مستقبل کیلئے ایکٹیویٹی پلان،حکومت سے توقعات، چیمبر کی جائزہ رپورٹ، عوام کے نام پیغام،صنعت و تجارت سے منسلک ادارے اور انکی تفصیل، علاقہ کوہاٹ کی تاریخ وغیرہ سے آگاہی ہے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کرک،گوہر سیف اللہ خان،اے سی پولیٹیکل شعیب،پریس کلب کے صدر نور محمد بنگش کو کتاب بھی پیش کی گئی اور امید ظاہر کی گئی کتاب سے صنعت و تجارت کے فروغ میں بھرپور مدد ملے گی آخر میں کوہاٹ چیمبر کے عہدیداران نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔