پی ٹی آئی تحصیل میئر اُمیدوار سجاد احمد خان نے پارٹی ٹکٹ جمع کر دیا

کرک( نمائندہ خصوصی) پی ٹی آئی تحصیل میئر تخت نصرتی کے نامزد اُمیدوار سجاد احمد خان ترجمان محیط خٹک کے ہمراہ ریٹرننگ ا ٓفیسر کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کر رہے ہے، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف تخت نصرتی کے نامزد امیدوار سجاد احمد خان نے گزشتہ روز ترجمان محیط خٹک و دیگر پارٹی ورکروں کے ہمراہ تحصیل بلڈنگ جا کر ریٹرننگ آفیسر کے پاس پارٹی ٹکٹ جمع کر دی ۔ اس موقع پر سجاد احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی نے میرے کندھون پر جو ذمہ داری ڈالی ہے ورکروں کی محنت ، لگن اور عوامی طاقت سے تحصیل میئر تخت نصرتی کا سیٹ جیت کر پارٹی قائدین کو پیش کرونگا ۔ تحریک انصاف کے ورکروں متحد ہے، انشاء اللہ کرک کے تینوں تحصیل میئر کے سیٹ جیتنے لگے ۔