اے سی حامد اقبال اور عبدالقیوم کا نا جائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاﺅن

کرک(سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کرک تنویرالرحمن کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر کرک حامد اقبال نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I کرک عبدالقیوم کے ہمراہ تحصیل کرک میں ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاو¿ن، انہوں نے آج مختلف پٹرول پمپس/یونٹس چیک کئے، کم گیج اور زیادہ قیمتیں وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ علاوہ ازیں انڈس ہائی وے، کے ڈی اے کرک، کامران شہید چوک اور میٹھاخیل بازاروں میں مختلف دکانوں اور ہوٹلوں میں کورونا ایس او پیز کیساتھ ساتھ اشیائ خورنوش کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔ اور سرکاری نرخنامے اور کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے متعدد دکانداروں اور ہوٹل مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے۔اس حوالے سے گفتگو کرتے ھوئے حامد اقبال نے کہا کہ کسی کو بھی ریاستی قوانین کی حلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے۔ کورونا ایس او پیز کی حلا ف ورزی انسانی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ھے